بھٹکل:28؍مارچ (ایس او نیوز)2019اپریل اور مئی کے لوک سبھا انتخابات کو پرامن منعقد کرنے کے سلسلے میں بھٹکل کے جالی اور ہیبلے علاقہ میں پولس مارچ کیاگیا۔ ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا، سی پی آئی گنیش، مضافاتی پولس تھانہ انسپکٹر روی ، شہری پولس تھانہ انسپکٹر کوسومادھار سمیت تعلقہ کے مختلف تھانہ پولس افسران مارچ میں شریک تھے۔
